میانمار، ڈیم ٹوٹنے سے 85 دیہات زیر آب، 63ہزار افراد کی نقل مکانی

میانمار، ڈیم ٹوٹنے سے 85 دیہات زیر آب، 63ہزار افراد کی نقل مکانی
میانمار، ڈیم ٹوٹنے سے 85 دیہات زیر آب، 63ہزار افراد کی نقل مکانی

  

ینگون(آئی این پی )میانمار میں ایک ڈیم ٹوٹنے سے85 دیہات میں سیلاب آ گیا، 63ہزار متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، 2افراد لا پتہ ہیں جب کہ مرکزی شاہراہیں بند ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میانمار میں ایک ڈیم ٹوٹنے کے نتیجے میں کم از کم85دیہات میں سیلاب آ گیا ہے۔ سیلابی ریلوں کے سبب متاثرہ دیہات سے63 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک مرکزی شاہراہ اب بھی بند پڑی ہے۔ یہ واقعہ وسطی میانمار میں سوار کریک کے مقام پر پیش آیا، جس کے بعد سے ریسکیو حکام اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پانی کی سطح میں اب کمی واقع ہو رہی ہے اور2 افراد لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ امکانا انہیں پانی بہا لے گیا ہو گا۔

مزید :

بین الاقوامی -