عراق، داعش کے 3 دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا

عراق، داعش کے 3 دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا
عراق، داعش کے 3 دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا

  

بغداد(آئی این پی )عراقی عدالت نے داعش کے رکن 3 افراد کوپھانسی کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی عدالت نے شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر دہشتگردی کے حملے کرنے کی وجہ سے داعش کے رکن 3 افراد کوپھانسی کی سزا سنائی ہے۔عراق کی سپریم کورٹ کے ترجمان عبدالستار بائراکتار نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ صوبہ عنبر کی تعزیراتی عدالت نے سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں اور شہریوں کو ہلاک کرنے کے جرم میں 3 دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔بائراکتار نے کہا ہے کہ ملزمان کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے قانون کی روسے پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے اس فیصلے کو 30 دن کے اندر کورٹ آف اپیل میں پیش کیا جا سکے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -