نیول چیف نے مارگلا ہلز میں پودا لگا کر ” پائن ٹری“ شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ، آنیوالی نسلوں کو صاف ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں:ایڈمرل ظفر محمود عباسی

نیول چیف نے مارگلا ہلز میں پودا لگا کر ” پائن ٹری“ شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ...
نیول چیف نے مارگلا ہلز میں پودا لگا کر ” پائن ٹری“ شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ، آنیوالی نسلوں کو صاف ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں:ایڈمرل ظفر محمود عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیول چیف ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے مارگلہ ہلز میں پودا لگا کر پائن ٹری شجری کار ی مہم کا آغاز کردیا ، مقصد ” گرین پاکستان“کے حصول کیلئے کی جانیوالی حکومتی کوششوں میں حصہ لینا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیول چیف کی جانب سے پائن ٹری شجر کاری مہم کے آغاز کا مقصدحکومت پاکستان کے ویژن ”گرین پاکستان “ کے حصول کے لئے کی جانیوالی کوششوں میں حصہ لیناہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ظفر محمود عباسی نے کہا کہ درخت زندگی گزارنے کے مختلف وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آب ہوا کے منفی ماحولیاتی اثرات سے بھی بچانے کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک خطر ہ ہے اوراس وجہ سے موسم میں شدید تبدیلیاں دیکھی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی کے دہائی میں موسم سرما میں مارگلہ ہلز پر برف باری ہوتی تھی لیکن اب ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے یہ ماضی کا حصہ بن چکاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس نیک مقصد میں ہم کو زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم آنیوالی نسلوں کو ایک صاف اوربہتر ماحول فراہم کرسکیں۔


شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں میئر اسلام آباد ، چانسلرز قائد اعظم یونیورسٹی اور ایگر یکلچر یونیورسٹی سمیت زندگی کے مختلف طبقات فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ میڈیا پرسنز نے بھی شرکت کی ۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -