گلوکار شبنم مجید بھی کوک سٹوڈیو میں پرفارم کریں گی

گلوکار شبنم مجید بھی کوک سٹوڈیو میں پرفارم کریں گی
گلوکار شبنم مجید بھی کوک سٹوڈیو میں پرفارم کریں گی

  

لاہور ( این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف گلوکار شبنم مجید بھی کوک سٹوڈیو کے رواں سیزن میں پرفارم کریں گی۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید رواں سیزن میں کوک سٹوڈیو میں اپنا ایک گانا ریکارڈ کرائیں گی جس کی تمام تر کمپوزیشن مکمل کر لی گئی ہے ۔ شبنم مجید اس سے قبل بھی کوک سٹوڈیو میں اپنا گانا ریکارڈ کرا چکی ہیں ۔

مزید :

کلچر -