مومنہ مستحسن کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی نئی تصویر پر شدیدتنقید

مومنہ مستحسن کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی نئی تصویر پر شدیدتنقید
مومنہ مستحسن کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی نئی تصویر پر شدیدتنقید

  

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکارہ مومنہ مستحسن گلوکاری سے زیادہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے بھائی کی شادی میں بنائی گئی اپنی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیاپر پوسٹ کر دی کہ پاکستانی غصے میں ان پر ٹوٹ پڑے اور ایسی نکتہ چینی شروع کر دی کہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مومنہ نے سوچی بھی نہ ہو گی۔ مومنہ مستحسن نے بہترین لباس پہن رکھا ہوتا ہے اور خوب سج دھج کے ساتھ اپنے بھائی کے ولیمہ میں شریک ہوتی ہیں لیکن لوگوں کو ان کا نہ صرف یہ کہ لباس پسند نہ آیا بلکہ میک اپ پر بھی انہوں نے کڑی تنقید شروع کر دی۔

کم

نٹس میں ایک صارف نے لکھا کہ ’’مومنہ خوبصورت لڑکی ہے لیکن میک اپ آرٹسٹ نے اس کی شکل ہی بگاڑ دی ہے۔‘‘ ایک اور شخص نے لکھا کہ ’’بیکار ڈریس اور اتنا زیادہ میک اپ۔‘‘ایک لڑکے نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس کا ہائی لائٹر تو میرے مستقبل سے بھی زیادہ روشن ہے۔‘‘

مزید :

کلچر -