پشتو فلم ’’ رقیبانو لہ درشن‘‘ کی شاندار کامیابی کی خوشی میں تقریب کا اہتمام

پشتو فلم ’’ رقیبانو لہ درشن‘‘ کی شاندار کامیابی کی خوشی میں تقریب کا اہتمام

  

لاہور ( فلم رپورٹر )پشاور کے مقامی ارشد سنیما میں عید الاضحی کو ریلز ہونے والی پشتو فلم ’’رقیبانو لہ درشن‘‘ کی شاندار کامیابی کی خوشی میں آل پاکستان سپرسٹار شاہد خان اینڈ ڈائریکٹر ارشد خا ن فیڈریشن بریالے گروپ نوشہرہ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر محمد شفیق خان، فلم سٹار شاہد خان، ہدایت کار ارشد خان، فلم سٹار رحیم شہزاد اور طارق جمال نے کہا کہ پشتو سنیما کی موجودہ کامیابی میں فلم ساز ادارے شاہد فلمز پروڈکشن اور مرحوم فلم ساز لالا سردار خان کا کردار ہمیشہ کلیدی اور مضبوط رہا اداکار شاہد خان نے کہا کہ چھوٹی عید پر ہمارے ادارے کی پشتو فلم ’’کشر خان لوفر دے ‘‘بلاک بسٹر ثابت ہوئی جب کہ بڑی عی پرریلز ہونے والی پشتو فلم ’’ رقیبانو لہ درشن ‘‘بھی پشاور اور کراچی میں یکساں کامیابی سے ہم کنار ہوئی۔

تقریب میں شاہد فلمز پروڈکشن اور فلم سٹار رحیم شہزاد کو ان کی مجموعی کارکردگی پر بریالے گروپ نوشہرہ کی جانب سے ایوارڈ دئے گئے۔

تقریب میں فلم کی کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اس موقع پر معروف فلم ساز شاہجہان خان عرف شاہ جی، سنیما اونرز تنویر خان، شوبز شخصیت محمد جاوید یوسفزئی ، فواد حسین، ممتاز علی ، اسد علی ، محمد علی اور اعجاز خا ن بے گناہ بھی موجود تھے۔

مزید :

کلچر -