شالیمار تھیٹر میں آج سے نیا ڈرامہ ’’محبت زندہ باد‘‘پیش کیا جائے گا

شالیمار تھیٹر میں آج سے نیا ڈرامہ ’’محبت زندہ باد‘‘پیش کیا جائے گا

  

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں آج سے نیا ڈرامہ ’’محبت زندہ باد‘‘پیش کیا جائے گا۔اس ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ اپنے منفرد موضوع کی وجہ سے ضرور کامیاب ہوگا اس کے علاوہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ سٹیج ڈرامہ کو اس کی اصل صورت میں پیش کروں اس سلسلے میں مجھے فنکاروں کا مکمل تعاون حاصل ہے جو فنکار اپنی روش تبدیل نہیں کرتا وہ میری ٹیم کا حصّہ نہیں رہتا۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں فیروزہ علی ،گوری خان ،سخاوت ناز ،شاہد خان ،گلفام ،طاہر انجم ، سرفراز وکی ،حامد رنگیلا ،مختار چن اور گڈو کمال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ خصوصی موضوع پر بنایا گیا ہے جس میں اخلاقی پہلو کے ساتھ طنزو مزاح بھی شامل ہے ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔

مزید :

کلچر -