ماہ نورکی 65ء کی جنگ کے ہیرو سپاہی مقبول حسین کیلئے فاتحہ خوانی

ماہ نورکی 65ء کی جنگ کے ہیرو سپاہی مقبول حسین کیلئے فاتحہ خوانی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نورکی جانب سے 65ء کی جنگ کے ہیرو سپاہی مقبول حسین کے انتقال پرفاتحہ خوانی کروائی گئی جبکہ شوبزفنکار مقبول حسین کی ملکی دفاع کیلئے قر بانیوں پر بھر پور خر اج تحسین بھی پیش کرتے رہے۔ ماہ نور کی جانب سے سپاہی مقبول حسین کے انتقال پر لاہور کے تماثیل تھیٹر میں فاتحہ خوانی کروائی گئی جبکہ اس موقع پر حسنہ بھٹی ،بینا سحر،رضی خان اور اداکار ساقی خان سمیت دیگر بھی موجود تھے اور شوبزفنکار مقبول حسین کی ملکی دفاع کیلئے قر بانیوں پر بھر پور خر اج تحسین بھی پیش کرتے رہے جبکہ فلم سٹار ماہ نور نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

مزید :

کلچر -