ہنی شہزادی کوصدر تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کا نوٹیفیکیشن جاری

ہنی شہزادی کوصدر تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کا نوٹیفیکیشن جاری
ہنی شہزادی کوصدر تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کا نوٹیفیکیشن جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرہنی شہزادی کوصدر تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن پنجاب (لیڈیز ونگ)لاہور کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ گزشتہ رو ز اس حوالے سے ایک تقریب محفل تھیٹر میں منعقد ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے صدر پاکستان سپورٹس پنجاب (سنٹرل)میاں جاویدعلی،فرخ جاوید مون ،پروڈیوسر اسحاق چودھری، ہدایتکار اظہر ملک ،اشفاق چودھری، سوہا علی، سلمی چودھری کے علاوہ فنکاروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر اداکارہ ہنی شہزادی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر تحریک انصاف نے جو اُمیدیں لگائی ہیں میں اُن پر پورا اُترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی۔ اس وقت پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے۔عوام نے وزیراعظم عمران خان سے بہت ساری توقعات وابستہ کررکھی ہیں اور سب اس بات کااطمینان رکھیں کہ عمران خان پاکستان کی تقدیربدل دیں گے میں تمام ساتھی فنکاروں اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو آج اس تقریب میں شریک ہیں۔ میں جاوید اقبال کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح فنکار برادری کے مسائل کا حل ہے اور اس کے لئے ہنی شہزادی جیسی باصلاحیت فنکارہ سے ہم ہر ممکن تعاون حاصل کریں گے اور یہ فنکاروں کو پی ٹی آئی کے ساتھ جوڑ کررکھنے میں اپنا کردارادا کریں ۔آنے والا وقت یہ ثابت کرے گا کہ پی ٹی آئی غریب عوام اور فنکاروں کی جماعت ہے ۔

مزید :

کلچر -