سٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے بہتر نسان گھر میں سو ئے،آئمہ

سٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے بہتر نسان گھر میں سو ئے،آئمہ
سٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے بہتر نسان گھر میں سو ئے،آئمہ

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل آئمہ نے کہا ہے کہ جس طرح میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں نے غداری کر کے مسلمانوں کو نا قابل نقصان پہنچایا تھا بالکل اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی ایسے لوگوں نے اسے تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے ۔آئمہ نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری کے بڑے آج بھی آپس میں اتفاق کر لیں تو ہم نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں بلکہ انڈسٹری دوبارہ عروج بھی حاصل کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج اتحاد و یگانگت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی اور اگریہ وقت بھی ہاتھ سے چلا گیا تو پھر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا ۔انہوں نے کہا کہ شو انڈسٹری نے مجھے پہچان دی ہے اگر مجھے اچھے کردار کی پیشکش ہو گی تو میں فلموں میں ضرور کام کروں گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے بہتر ہے کہ انسان گھر میں آرام سے سو جائے۔

مزید :

کلچر -