الحمرا تھیٹر فیسٹول 7 ستمبر کو سٹیج ڈرامہ ‘‘زینبے‘‘ پیش کیا جائے گا

الحمرا تھیٹر فیسٹول 7 ستمبر کو سٹیج ڈرامہ ‘‘زینبے‘‘ پیش کیا جائے گا

  

لاہور(فلم رپورٹر)الحمرا تھیٹر فیسٹول 2018 ء میں 7 ستمبر کو دی اورنج میڈیا کا سٹیج ڈرامہ ‘‘زینبے‘‘ پیش کیا جائے گا۔ یہ ڈرامہ زینب کے نام سے ماخوذ ھے جو استحصالی طبقے کے خلاف غریب اور مظلوم خواتین کی تحریک کا نام ہے۔ جن کی کوئی بات نہیں کرتا نہ ہی ان کی کہیں کوئی رسائی ہے۔ ایک دور افتادہ دیہات کی کہانی جو سوئے ہوئے لوگوں کو جھنجھوڑنے کی ایک کوشش ہے۔ اس ڈرامے کو تحریر و ہدایات شاہد نذیر خان نے دی ھیں۔جبکہ فنکاروں میں حنیف ضیاء ، قاسم علی ، کومل راجہ ، قدیر خان ، آثم لدھیانوی ، زبیر مقصود ، دلآویز شاھد، رضیہ ملک ، عالیہ بخاری ، ایمان شاہد اور انیقہ شامل ہیں۔اس ڈرامہ کے معاون ہدایات ارشد کھوکھر دیں گے۔ ڈرامہ میں تفریح کے علاوہ نہایت اہم موضوع کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔

یہ ڈرامہ 7 ستمبر کی رات 7 بجے الحمرا ہال نمبر 2 میں پیش کیا جائے گا۔ داخلہ الحمرا ء کے جاری کردہ مفت پاسسز پر ہوگا۔

مزید :

کلچر -