بھارتی گلوکارہ نے زارا اکبر کو بھارت آنے کی دعوت دیدی

بھارتی گلوکارہ نے زارا اکبر کو بھارت آنے کی دعوت دیدی
بھارتی گلوکارہ نے زارا اکبر کو بھارت آنے کی دعوت دیدی

  

لاہور (ا ین این آئی)بھارتی گلوکارہ منت نور نے اداکارہ زارا اکبر کو بھارت آنے کی دعوت دیدی۔ بھارتی پنجابی فلم ’’لانگ لاچی ‘‘ میں ٹائٹل سونگ ’’وے تو لانگ تے میں لاچی ‘‘ گا کر شہرت حاصل کرنے والے گلوکارہ منت نور نے حال ہی میں انگلینڈ میں پرفارم کیا ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستانی اداکارہ زارا اکبر سے بھی ملاقات کی اور ان کو دورہ بھارت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ثقافتی ٹیم لیکر بھارت آئیں تو ہم ان کو خوش آمدید کہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے فنکار کشیدگی کم کرنے کے لئے امن کے سفیر کا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر ملک میں انتہا پسند لوگوں کا ایک ٹولہ ہوتا ہے مگر ان سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ میری خواہش ہے کہ میں جلد پاکستان آؤں اور خاص طور پر لاہوریوں کے سامنے پرفارم کروں ۔

کیونکہ میں نے سن رکھا ہے کہ زندہ دلان لاہور اپنے مہمانوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی بھرپور عزت افزائی کرتے ہیں اور اسی لیے میری خواہش ہے کہ میں پاکستان میں اپنی پہلی پرفارمنس لاہور میں کروں ۔

مزید :

کلچر -