ایشین گیمز مینز فٹبال ٹورنامنٹ، جنوبی کوریا اور جاپان کل فائنل میں مد مقابل ہوں گے

ایشین گیمز مینز فٹبال ٹورنامنٹ، جنوبی کوریا اور جاپان کل فائنل میں مد مقابل ...

  

جکارتہ(اے پی پی) جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں اٹھارہویں ایشین گیمز مینز فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں (کل) ہفتہ کو طلائی تمغے کے حصول کے لئے آمنے سامنے ہونگی۔ دونوں ٹیموں نے فائنل سے قبل فٹ بال ایونٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیموں کے قائدین نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین فٹ بال کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی کوریا نے ویتنام کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جاپان نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد یو اے ای کو 1-0 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایونٹ میں اس کے علاوہ اسی تیسری پوزیشن کے لئے میچ بھی کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -