ایشین گیمز، ویمنز ہاکی میں بھارت اور جاپان آج طلائی تمغے کیلئے لڑینگے

ایشین گیمز، ویمنز ہاکی میں بھارت اور جاپان آج طلائی تمغے کیلئے لڑینگے

  

جکارتہ(اے پی پی) بھارت اور جاپان کی ٹیمیں اٹھارہویں ایشین گیمز ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں (آج) جمعہ کو آمنے سامنے ہونگی۔ دونوں ٹیمیں طلائی تمغہ کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگی۔ دونوں ٹیمیں فائنل سے قبل ہاکی ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ بھارت اور جاپان کی ٹیموں کی کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین ہاکی کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ اس سے قبل بھارت اور جاپان کی ویمنز ہوکی ٹیمیں فائنل سے قبل اپنے اپنے تمام میچوں میں ناقابل شکست رہی ہیں۔ جاپان نے ویمنز ہاکی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں کوریا کو 2-0 سے شکست دیکر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے انتہائی سخت اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد چین کو 1-0 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اس کے علاوہ اسی روز نانتھ اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ بھی کھیلے جائینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -