ایشین گیمز بیس بال، پاکستان نے انڈ و نیشیاکو شکست دیدی

ایشین گیمز بیس بال، پاکستان نے انڈ و نیشیاکو شکست دیدی

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بیس بال ٹیم نے ایشین گیمز میں انڈونیشیا کو 2۔8 سے شکست دیدی۔جکارتہ میں کھیلے جارہے ایشین گیمز کے بیس بال ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم نے میزبان انڈونیشیا کو با آسانی شکست دیدی، پاکستان ٹیم کا اسکور 2۔8 رہا، دوسری جانب اسکواش اور رگبی میں قومی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اسکواش میں قومی ٹیم کو فلپائن کے ہاتھوں شکست اٹھانا پڑی جب کہ رگبی سیون میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 64 کے اسکورز سے ہرا دیا، ٹیبل ٹینس سنگلز میں پاکستان کے عاصم قریشی کو انڈونیشیا کے کھلاڑی کے خلاف واک اوور مل گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -