امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیفا صدر کی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیفا صدر کی ملاقات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیفا صدر کی ملاقات

  

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیفا صدر گیانی انفنٹینو نے ملاقات کی جس میں ورلڈکپ 2026کے میزبان بننے کی مناسبت سے صدر ٹرمپ کو 26نمبر کی شرٹ دی گئی، اس موقع پر فیفا صدر کی دلچسپ گفتگو نے سب کے دل موہ لیے۔صدر ٹرمپ سے ملاقات کرنے کیلئے فیفا صدر گیانی انفنٹینو وائٹ ہاس پہنچے، فٹبال قوانین کے مطابق میچز میں استعمال ہونے والے ییلو اور خاص طور پر ریڈ کارڈ بھی دکھائے گئے، فال کھیلنے پر کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراونڈ سے باہر بھیج دیا جاتا ہے، اسی ضابطے کا منظر اس ملاقات میں بھی دیکھا گیا جب صدر ٹرمپ نے ریڈ کارڈ میڈیا کی جانب پھینکا۔فٹبال ورلڈکپ 2026کے مشترکہ میزبان بننے کی مناسبت سے صدر ٹرمپ کو چھبیس نمبر کی شرٹ دی گئی، اس پر دلچسپ مکالمہ ہوا کہ وہ آٹھ سال بعد تک امریکی صدر رہیں گے بھی یا نہیں جس پر سب مسکرا دئیے البتہ امریکی میزبانی میں ہونے والے فٹبال میگا ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -