ملکی تاریخ کی پہلی مدرسہ لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

ملکی تاریخ کی پہلی مدرسہ لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

  

پشاور(آئی این پی)پشاور زلمی فانڈیشن کی بینر تلے جاری مدرسہ کرکٹ لیگ سیمی فائنل کے اسٹیج تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق مدرسہ لیگ میں شریک دو ٹیموں نے سیمی فائنل میں راہ ہموار کرلی ہے۔ جبکہ لیگ کا فائنل 31اگست کو کھیلا جائے گا۔ جس کیلیے دو ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا۔پشاور مدرسہ لیگ کے دو میچز جیت کر الحق اور الو حدہ ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔الحق نے الہلال ٹیم کے ساتھ اپنے میچ میں 47 رنز کے ہدف کوحاصل کر کیبا آسانی سے پورا کر لیا تھا۔دوسری طرف الوحدہ نے 183 اسکور کا مشکل ہدف دے کر الخیر ٹیم کے لیے جیت ناممکن بنادی تھی۔واضع رہے کہ پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز ٹیم پشاور زلمی نیملک میں مقامی کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار مدرسہ لیگ کا انعقادکیاہے۔مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے 12 مدارس کی ٹیمیں اس منفرد لیگ میں شریک ہیں۔ جہاں پہلی بار صرف مدراس کے طلبہ کو اپنی کرکٹ کی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔افتتاحی تقریب میں سابق اسپنر مشتاق احمد نے لیگ کے انعقاد پر کہنا تھا کہ مدرسہ لیگ سے نیا ٹیلنٹ اور اچھے ہیرے تلاش کرکے پاکستان کرکٹ کو دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -