این بی پی ٹوین سٹی ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

این بی پی ٹوین سٹی ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)این بی پی ٹوین سٹی ٹینس ٹورنامنٹ (آج) جمعہ سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 31 اگست سہ پہر تین بجے تک اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ انٹری فیس پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں سات کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز سنگلز، انڈر ۔18 سنگلز، انڈر ۔14 سنگلز، انڈر ۔ 10 سنگلز اور لیٹل ماسٹر کپ کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 5 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -