ایشین گیمز ہاکی، پاکستان اور بھارت گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

ایشین گیمز ہاکی، پاکستان اور بھارت گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(نیٹ نیوز) انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہاکی میں گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔پاکستان اور بھارت ایونٹ کی واحد دو ٹیمیں تھیں جو اب تک ناقابل شکست تھیں۔ پاکستان کو جاپان جبکہ بھارت کو انڈونیشیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور اس کا فیصلہ پنلٹی شوٹس پر ملائیشیا کے حق میں 7۔6 پر ہوا۔بھارتی ہاکی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست تھی اور اس نے مجموعی طور پر حریف ٹیموں کے خلاف 70 سے بھی زائد گول اسکور کیے۔لیکن سیمی فائنل میں وہ اپنا کامیابی کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکی اور میچ ہار گئی۔میچ مقررہ وقت تک کھیل 2۔2 سے برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پنلٹی شوٹ ا?ؤٹس ملیں جس میں ملائیشیا نے 7۔6 سے فتح حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم جاپان نے اسے ایسا کرنے سے باز رکھا151اے ایف پی۔دوسری جانب ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی دکھانے والی پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں مایوس کن کھیل پیش کیا۔قومی ٹیم جاپان کے خلاف پہلے کوارٹر میں خسارے میں چلی گئی اور میچ کے اختتام پر اسکور جاپان کے حق میں 0۔1 ہی رہا۔پاکستان نے جوابی گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم جاپانی دفاع نے اسے ایسا کرنے سے باز رکھا۔فائنل میں جاپان کا مقابلہ ملائیشیا جبکہ کانسی کے تمغے کے لیے پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔