آئرلینڈاورافغانستان کی ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج ہوگا

آئرلینڈاورافغانستان کی ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج ہوگا

  

بلفاسٹ(آن لائن)آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ عالمی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) جمعہ کو بلفاسٹ میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر ہے۔افغانستان کی ٹیم نے پہلے ایک روزہ عالمی کرکٹ میچ میں آئرلینڈ کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔میزبان ٹیم نے دوسرے ایک روزہ عالمی کرکٹ میچ میں کم بیک کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1۔1 سے برابر کر دی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز 2۔0 سے افغانستان کے نام رہی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج )جمعہ کو بلفاسٹ میں ہی کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -