فلپائنی بحریہ کا جہاز متنازعہ جزائر میں پھنس گیا ، ریسکیو کیلئے کارروائیاں جاری

فلپائنی بحریہ کا جہاز متنازعہ جزائر میں پھنس گیا ، ریسکیو کیلئے کارروائیاں ...
فلپائنی بحریہ کا جہاز متنازعہ جزائر میں پھنس گیا ، ریسکیو کیلئے کارروائیاں جاری

  

منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن)فلپائن کی بحریہ کا ایک جنگی جہاز چین میں واقع ایک متنازعہ جزیرے میں پھنس گیا ہے جس کو نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جہاز بحیرہ جنوبی چین میں واقع ایک متنازعہ جزیرے میں خشکی میں جا پھنسا۔ فوجی ترجمان کے مطابق اس حادثے میں جہاز پر سوار عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز پر سوار عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے، جب کہ جہاز کو بھی خشکی سے دوبارہ سمندر میں کھینچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فلپائنی حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شب پیش آیاجس کے بعد سے جہاز کو واپس سمندر میں دھکیلنے کیلئے ریسکیو کارروائی کی جارہی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -