ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کیلئے پٹیشن کی سماعت11سماعت تک ملتوی

ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کیلئے پٹیشن کی سماعت11سماعت تک ملتوی

  

اسلام آباد(صباح نیوز) ہالینڈ میں حضورؐ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت گیارہ ستمبر تک ملتوی کردی گئی،پٹیشنر حافظ احتشام احمد نے سابق جوائنٹ سیکریٹری اسلام آباد بار حافظ ملک مظہر جاوید کو اپنا وکیل مقرر کرتے ہوئے ان کا وکالت نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔حافظ احتشام احمد نے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے لئے پٹیشن کو گیارہ ستمبر کے بجائے تین ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عدالت عالیہ حکومت کو ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا حکم جاری کر دے گی،سوشل ایکٹویسٹ و سابق مرکزی ترجمان شہداء فاؤنڈیشن نے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے لئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے لانگ مارچ و دھرنے کی بھی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ حافظ احتشام احمد نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہالینڈ سے سفارتی و اقتصادی تعلق ختم کرنے کے لئے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔

پٹیشن سماعت

مزید :

علاقائی -