کراچی ،8 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جھلس گیا ،دونوں ہاتھوں سے معذور

کراچی ،8 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جھلس گیا ،دونوں ہاتھوں سے معذور

  

کراچی (این این آئی)کراچی میں 8 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جس کے نتیجے میں اس کے دونوں ہاتھ کاٹنے پڑگئے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ عمر بری طرح جھلس گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے گئے۔ ہسپتال کے انچارج برن سینٹر ڈاکٹر احمر کے مطابق جب بچے کو ہسپتال لایا گیا تھا تو اس کے دونوں بازو بری طرح جھلسے ہوئے تھے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی بچے پر تار گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ کے الیکٹرک حکام سے وضاحت بھی طلب کرلی ہے ۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق کمشنر کراچی سے بھی واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق عمر کو علاج معالجہ کی ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔واقعہ پر ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ واقعے پربے حد افسوس ہے،بچے کے اہلخانہ کیساتھ ہمدردی ہے،ہر ممکنہ معاونت کی جائے گی۔دوسری جانب عمر کے والدین نے کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے

مزید :

علاقائی -