پارلیمنٹ لاجز ،سینٹ میں ناقص صفائی انتظام سے ڈپٹی چیئرمین بھی پریشان

پارلیمنٹ لاجز ،سینٹ میں ناقص صفائی انتظام سے ڈپٹی چیئرمین بھی پریشان

  

اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین محمد سلیم مانڈی والا بھی پارلیمنٹ لاجزاور سینیٹ میں صفائی کی ناقص صورتحال سے پریشان ، سی ڈی اے کی کارکردگی سے غیر مطمئن دکھائی دیئے۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر ستارہ ایاز نے پارلیمنٹ لاجز میں صفائی ودیگر مسا ئل سے متعلق ایوان میں معاملہ اٹھاتے ہوے کہا پارلیمنٹ لاجز میں کام تو ہوتا نہیں مگر جگہ جگہ بجری اورسیمنٹ پڑے ہوتے ہیں، صفائی بھی نہیں ہوتی،لاجز میں دکانیں بھی بند کرد گئیں ہیں جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے۔ لاجز کے کیفی ٹیریا میں صفائی صورتحال کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس معاملہ پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا یہ کام اصل میں سی ڈی اے کا ہے، مگر یہ اپنی ذمہ داری ادانہیں کررہی،سینیٹ واش رومز میں بھی صفائی کا ناقص انتظام ہے، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں، اس معاملے پر ہم نے اقدا ما ت سوچ رکھے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی سے مل کر کام کریں گے۔ میری خواہش ہے پارلیمنٹ لاجز میں ایک کافی شاپ کھولیں جہاں سینیٹرز مل بیٹھ کر کافی پئیں۔

ڈپٹی چیئرمین

مزید :

علاقائی -