این ایف سی کے تحت خیبرپختونخوا کے 26.376ارب روپے پر کٹ لگا دیا گیا

این ایف سی کے تحت خیبرپختونخوا کے 26.376ارب روپے پر کٹ لگا دیا گیا

  

پشاور (آن لائن ) قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ ( این ایف سی ) کے تحت خیبرپختونخوا کے 26.376ارب روپے پر کٹ لگا دیا گیا ہے اور صوبائی حکومت کو 389.854 ار ب روپے دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اب صوبے کو 363.478ارب روپے کا حصہ ادا کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2017-18میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حصول کاتعین کرتے وقت پنجاب کو 1161.8ارب روپے ، دینے تھے تاہم اب انہیں 1078.76ارب روپے دیئے جائینگے سندھ کو 612.59ارب روپے کے بجائے 562.59ارب روپے دیئے جائینگے بلوچستان کو 212.92ارب روپے کی ادائیگی کی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی ٹیکس و نان ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں حال ہی میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران کمی کے سبب چاروں صوبوں سے این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی کر لی گئی ہے۔

کٹ

مزید :

علاقائی -