ایران اور جاپان کیساتھ تجارت، توانائی ، کتنیکی شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں، اسد قیصر

ایران اور جاپان کیساتھ تجارت، توانائی ، کتنیکی شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں، ...

  

اسلام آباد(ایجنسیاں) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کے روز ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف کی قیادت میں ملنے والے اعلیٰ سطحی وفد اور پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستانی سفیر تاکشی کریا سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران خطہ کے مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے ایرانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان اور ایران کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات خطے میں امن ، تر قی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہیں،باہمی مفادات کیلئے دونوں ممالک کو تجارت، سر مایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہو گا ،پاکستان اور ایران کو امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،مسلم ممالک کے مابین تعاون کوفروغ دینے کیلئے محرک پارلیمانی سفارتکاری ضروری ہے ،بین الاقوامی اہمیت کے حامل معاملات پر دونوں ممالک کو اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات موجودہیں۔انہوں نے کہا کہ باہمی مفادات کیلئے دونوں ممالک کو تجارت، سر مایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات خطے میں امن ، تر قی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہیں۔اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان امت مسلم کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے،پاکستان اور ایران کو امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اسد قیصر کو ایرانی سپیکر اور قیادت کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن کیلئے پاکستان کا شر اکت دار ہے ۔ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے ایران پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔دریں اثناء گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر تاکشی کریا سے اپنی ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہپاکستان اور جاپان کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو باہمی تجارت اور تعاون پر مبنی ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے ما بین اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے درینہ تعلقات موجو د ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک نہ صرف ایک ہی براعظم میں واقع ہیں بلکہ دونوں ممالک میں جمہوریت اور انسانی آزادی کی اقدار بھی مشترک ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔سپیکر نے باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کی کاروباری برادری میں قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔جا پا ن کی طرف سے پا کستان کی تکنیکی معاونت پر تبادلہ خیا ل کر تے ہو ئے سپیکر نے پا کستان کی جا معات اور تکنیکی تعلیمی اداروں اور جا پا ن کی جا معات کے ما بین قریبی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہا ر کیا ۔جا پا ن کے سفیر نے اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باددی۔انہو ں نے پا کستان میں مو جو د اقتصادی مو اقعوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ جاپان پاکستان میں معاشی تر قی کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گا انہو ں نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اسد قیصر کی تجویز سے اتفاق کیا۔

اسد قیصر

مزید :

علاقائی -