پیپلز پارٹی کے غلط طرز عمل سے اپوزیشن اتحاد کمزور ہوا ، ایاز صادق

پیپلز پارٹی کے غلط طرز عمل سے اپوزیشن اتحاد کمزور ہوا ، ایاز صادق

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے غلط طرز عمل سے اپوزیشن اتحاد کمزور ہوا تاہم آگے جا کر اپوزیشن ایک پیج پر آجائے گی ، انتخابات میں صرف مسلم لیگ (ن) کو ہرانے کے لئے بدترین دھاندلی کی گئی، ہم نے سسٹم کوبچانے کیلئے سیاسی قوتوں کو اسمبلیوں میں جانے پر قائل کیا، جب تک الیکشن کمیشن سے انصاف نہیں ملتاجدوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ نئے پاکستان میں سب کو 55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر سفر کی سہولت مبارک ہو، جس پاکستانی کوبھی سستے ترین ہیلی کاپٹر کی سیر کرنا ہو، وہ فواد چودھری سے رابطہ کریں۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیں لاہور سمیت ملک بھر سے اپنا مینڈیٹ واپس لینا ہے۔

ایاز صادق

مزید :

علاقائی -