صدارتی انتخابات میں پیپلز پارٹی حزب اختلاف کو کمزور نہیں کر رہی ،سعید غنی

صدارتی انتخابات میں پیپلز پارٹی حزب اختلاف کو کمزور نہیں کر رہی ،سعید غنی

  

لاڑکانہ (آن لائن)محکمہ بلدیات میں بہتری کی ضرورت ہے، ایل ڈی اے مفلوج ہے، واٹر سیوریج بورڈ پر کام شروع کیا ہے،بجٹ کم ہے، مسائل زیادہ ہیں، ہزاروں گھوسٹ ملازمین ہیں، صدارتی انتخابات میں پیپلز پارٹی حزب اختلاف کو کمزور نہیں کر رہی ہے، عمران خان سادگی کا ڈنڈھورا پیٹ رہے ہیں، شہر کا دورہ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ لاڑکانہ آیا ہوں اور دورہ کیا ہے، شہر کے مسائل کو نزدیک سے دیکھا ہے، سندھ کے متعدد شہروں میں کچرہ پھینکنے کیلئے زمین کی سخت ضرورت ہے، اور اس کچرے کو جمع ایک جگہ جمع کرنے کے بعد اس کچرے کو ضایع بھی کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات میں بہتری لانے اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی مکمل طور پر مفلوج بن چکی ہے، ملازمین تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام کرنے سے قاصر ہیں، لاڑکانہ کی صورتحال پر ہمیشہ تنقید کی گئی ہے، خامیوں کو دور کریں گے، سعید غنی نے مزید کہا کہ کراچی واٹر سیوریج بورڈ پر کام شروع کیا ہے، جبکہ بجٹ کے مسائل ہیں، اوروسائل کم ہیں،کم وسائل کے تحت مسال حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلز میں بجٹ کم تھا،تنخواہ کے بھی مسائل کا سامنہ تھا، تو یونین کونسل کی ماہانہ بجٹ دو لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ کردی ہے۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں ہزاروں کی تعداد میں گھوسٹ ملازمین ہیں، وہ تمام ملازمین تنخواہ لے کر سیاسی جماعتوں کیلئے کام کرتے ہیں، کسی بھی ملازم کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق ہو، انہیں اب کام کرنا پڑے گا، ملازمین مقررہ وقت پر دفتروں میں آئیں، میں بذات خود نگرانی کروں گا، اور کام نہ کرنے الے سرکاری ملازمین کے خلاف بلہ سیاسی تفریق کے کارروائی کروں گا، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مجھے مینڈیٹ دیا ہے، اور تمام اختیارات بھی دیئے گئے ہیں، بلاول نے مجھے بلاکر یہ ذمہ داری دی ہے، اور میں انشاء اللہ ان کے منشور پر پورا اتروں گا، محکمہ بلدیات میں زیادہ محنت اور اصلاحات کی ضرورت ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن کو کمزور نہیں کرنا چاہتی ہے،اپوزیشن نے خود کو کمزور کر رکھا ہے، اعتزاز احسن سب کیلئے قابل قبول ہیں، لیکن پاکستان مسلم لیگ ن مجبور ہے، انہوں نے کہا کہ دورہ لاڑکانہ کے دوران کوئی سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی ہے، یہ سادگی عمران خان کی وجی سے نہیں بلکہ پارٹی قائد کے کہنے پر ہوئی ہے، جبکہ عمران خان تو سادگی کا شور مچا رہے ہیں،اور سفر ہوائی جہاز پر کر رہے ہیں۔ اس سے قبل سعید غنی نے لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایات دیں۔

سعید غنی

مزید :

علاقائی -