بھارت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 1بچے،2خواتین سمیت4افراد کو قتل کر دیا

بھارت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 1بچے،2خواتین سمیت4افراد کو قتل کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (صباح نیوز)گروگرام کے علاقے پٹودی کے رہائشی نوجوان کو نامعلوم افراد نے اس کی بیوی ،ماں اور بیٹے سمیت قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضہ میں لیتے ہو ئے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کر وادیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ منیش گوڑ اپنی اہلیہ پنکی، اپنی ماں پھول وتی اور اپنے دو بچے ایک سالہ چارو اور ڈھائی سالہ اکشے کے ساتھ رہتے تھے،نامعلوم افراد نے منیش گوڑا کے سر پر بھاری چیز مار کر اس کا قتل کیا جبکہ اس کی بیوی پنکی کو قتل کر نے کے بعد اس کی لاش پنکھے سے لٹکا دی اور اس کے ہاتھ پر بھی کٹ کے نشان پائے گئے ہیں جبکہ دو معصوم بچے زخمی حالت میں پڑے ملے۔ زخمی بچوں میں ایک کی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید :

علاقائی -