عدالت میں موجود لیگی عہدیداران کے نام نوٹ کرتے رہے
اسلام آباد(آن لائن) العزیزیہ ریفرنس کیس میں سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف ایک کاغذ پر کمرہ عدالت میں موجود لیگی عہدیداران کے نام نوٹ کرتے رہے جوبھی رہنماان سے ملتا اسکا نام پرچی پر لکھ کر جیب میں ڈالتے رہے۔ سماعت کے دوران ایک موقع پر محمد نواز شریف کے دائیں طرف عرفان صدیقی اور بائیں طرف وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی موجود تھے۔ دونو ں دانشور ان سے کافی دیر گفت و شنید کرتے رہے۔ گویا وہ دونوں دانشوروں کے درمیان پھنس کر رہ گئے۔