فرنچ صدر اور ڈینش وزیراعظم کے سائیکل پربغیر پروٹوکول کے سیرسپاٹے

فرنچ صدر اور ڈینش وزیراعظم کے سائیکل پربغیر پروٹوکول کے سیرسپاٹے

  

کوپن ہیگن(این این آئی)نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں نہ پروٹوکول اور نہ ہی شہریوں کو پریشانی کیوں کہ کوپن ہیگن میں فرانسیسی صدر مینوئل میکرون ڈنمارک کے وزیر اعظم لارکس لوک ریسمسن کے ہمراہ سائیکل پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کے سرکاری دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر میکرون نے ڈنمارک کے وزیر اعظم لارکس لوک ریسمسن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈنمارک کے وزیر اعظم فرانسیسی صدر کو اپنے ہمراہ سائیکل پر کوپن ہیگن کا دورہ کروانے نکل پڑے، دونوں رہنماؤں نے سائیکل چلاتے ہوئے ہی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ وہ جلد ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا آغاز کوپن ہیگن سے کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -