چار روزہ پروفیشنل فیکلٹی ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

چار روزہ پروفیشنل فیکلٹی ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

  

لاہور (خصوصی رپورٹ )وزارت اطلاعات و نشریات کے زیراہتمام چار روزہ پروفیشنل فیکلٹی ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سکول آف میڈیااینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز میں منعقد ہوئی۔ چار روزہ وتربیتی و رکشاپ کا انعقادوزارت اطلاعات و نشریات کے پاکستان پیس کولیکٹیو پروجیکٹ نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے اشتراک سے کیا گیاتھا۔وزارت اطلاعات و نشریات کے پروجیکٹ کا مقصدامن عامہ کا فروغ ،شدت پسندی کے انسداد اورمتشدد رجحانات کی حوصلہ شکنی کرنا اورمتعلقہ اداروں کے حکام کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس فیکلٹی ٹریننگ کے بعد یہ کورس انٹروڈکشن ٹو کونفلیکٹ رپورٹنگ جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نیشنل کریکولم ریویڑن کمیشن سے منظور ہوچکا ہے اگلے سال 2019سے ملک بھر کی یونیورسٹیز کے میڈیا کے شعبوں میں متعارف کروایا جائے گا،اکیڈمک ، میڈیا انڈسٹری اور ریسرچ کے نامور اداروں کے کوالیفائڈ ٹرینرز اور ریسورس پرسنز نے اپنی مہارت اور تجربات کو چار روزہ ورکشاپ کے شرکا کے ساتھ شیئر کیا۔ اس کورس میں خاص طور پر جن مضامین اور پہلووں کو کور کیا گیا ان میں کونفلکٹ رپورٹنگ کے عوام پرنفسیاتی اثرات، کونفلکٹ رپورٹنگ کے صحافیوں کیلئے چینلجز،موضوعیت بمقابلہ مقصدیت، کمیونیکیشن تھیوریزاورانکا استعمال،گیٹ کیپنگ سنسر شپ اور سیلف سنسر شپ، کونفلکٹ رپو رٹنگ کے پاکستان میں قوانین ،جعلی خبریں اور کونفلکٹ رپورٹنگ اور ڈیویلپمنٹ آف ریسرچ پیپرز ان کونفلکٹ کمیونیکیشن شامل ہیں،یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پروریکٹر ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے ٹریننگ پروگرام کے یوسی پی میں انعقاد پر وزارت اطلاعات و نشریات کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی پروگرام سے کورس کے شرکا کے ریسرچ ورک، علم، صلاحیتوں اور مہارت میں اضافہ ہوگا اور طلبا وطالبات کواس مہارت سے استفادہ ہوگا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیس کلیکٹیو کے ایکٹنگ چیف ایگزیکٹیوآفیسر شبیر انور نے یوسی پی کے پروریکٹر ڈاکٹرظفراللہ،ڈین میڈیا سکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ، ٹرینرزاور کورس کے شرکا کا خصوصی شکریہ اداکیا۔انکا مزید کہناتھا پاکستان ایک عرصے سے متشدد رجحانات کا شکار ہے اور بہتر ابلاغی حکمت عملی اور میڈیا پروفیشنلزکے تعاون سے انتہا پسند عوامل اور ان کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ میڈیا کے ذریعے انتہاپسندی کے رجحانات کو کم کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔ شبیر انور کا کہنا تھا یہ کورس اکیڈمک اور میڈیا انڈسٹری کے مابین دوری کم کرنے کے ساتھ ساتھ کونفلکٹ رپورٹنگ میں رپورٹرزاور نمائندوں کی صلاحتیں اور مہارت بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔تقریب کے اختتام پریوسی پی کے پروریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر اللہ،ڈاکٹرمغیث الدین شیخ اور پاکستان پیس کلیکٹیو کے ایکٹنگ سی ای او شبیر انور نے کورس کے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

ورکشاپ

مزید :

علاقائی -