امریکا شام کے خلاف جارحیت سے باز رہے،روس کا انتباہ

امریکا شام کے خلاف جارحیت سے باز رہے،روس کا انتباہ

  

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں تعینات روسی سفیر ایناتولی اینتونوف نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا شام کے خلاف غیر قانونی جارحیت سے باز رہے،ماسکو کو واشنگٹن حکومت کی شام پر نئے حملے کی منصبہ بندی پر شدید تحفظات ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکا میں تعینات روسی سفیر ایناتولی اینتونوف نے رواں ہفتے امریکی حکام کو بتایا کہ ماسکو حکومت کو اس طرح کی علامات پر شدید تحفظات ہیں کہ امریکا شام میں نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اینتونوف نے واشنگٹن کو شام کے خلاف بے بنیاد اور غیر قانونی جارحیت سے خبردار کیا ہے۔ واشنگٹن میں موجود روسی سفارت خانے نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ اینتونوف نے امریکی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

، جن میں شام کے لیے خصوصی امریکی نمائندے جیمز جیفری بھی شامل تھے۔

مزید :

علاقائی -