کندھ کوٹ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹر ڈان ہڑتال
کندھ کوٹ (این این آئی)کندھ کوٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال کی گئی ۔ شہریوں کی جانب سے پریس کلب سے ڈی سی آفس تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں کندھ کوٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔