اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں چیئرمین کا عہدہ گزشتہ 10روز سے خالی

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں چیئرمین کا عہدہ گزشتہ 10روز سے خالی

  

کراچی (آئی این پی)صوبائی اہم ادارے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں چیئرمین کا عہدہ گزشتہ 10روز سے خالی ہے جس کی وجہ سے عملہ ڈیوٹی کے اوقات پورے کرنے کے بعد گھر چلا جاتا ہے سابقہ چیئرمین اقبال نفیس خان کے چارج چھوڑنے کے بعد تاحال کسی کو چیئرمین مقرر نہیں کیا گیا ہے اس بارے میں ذمہ دار ذرائع نے آئی این پی کو بتایا ہے کہ سیاسی مداخلت کے سبب کوئی پولیس افسر یا بیرو کریٹ عہدہ قبول کرنے کر تیار نہیں ہے دوسری جانب حکومت سندھ بھی یہ فیصلہ نہیں کرسکی ہے کہ کس افسر کو چیئرمین بنایا جائے ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین کی نشست خالی ہونے سے بہت انکوائریز و مقدمات منظوری کے لیے فائلوں میں بند ہیں جن پر کسی کی توجہ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نہ ہونے کے سبب چیئرمین سیکریٹریٹ میں تعینات بعض افسران صرف حاضری لگانے کے لیے دفتر آتے ہیں اس کے علاوہ سائیلین بھی چیئرمین کی عدم موجودگی کی وجہ سے مایوس واپس جاتے ہیں۔یہ بھی اطلاع ہے کہ بہت سے اہم کیسز میں ملوث بعض افسران ریٹائر منٹ کے قریب ہے جس کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ مقدمات سے بچنے کے لیے ریٹائرمنٹ کا فائدہ اٹھاکر بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -