توہین آمیز خاکوں کے مقابلے ،اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کی غلیظ مہم ہے، علامہ سبطین

توہین آمیز خاکوں کے مقابلے ،اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کی غلیظ مہم ہے، علامہ ...

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی تحریک پنجاب کے صدر اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ مغربی ممالک خاص طور پرہالینڈ کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور مقابلے ،اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے اور مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرنے کی غلیظ مہم ہے۔ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم اس کائنات کی معزز ترین ہستی ہیں۔ جنہیں اللہ تعالیٰ نے رحمت اللعالمین ، خاتم المرسلین اور اسلام کو آخری دین قراردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب میں کیا۔جس میں مولانا موسیٰ رضا جسکانی، مولانا اشتیاق حسین کاظمی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مسیحیت خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی کی منکر ہے۔مغربی معاشرہ دین سے بیزاری کے باعث بکھر چکا ہے۔ چونکہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات سے بھی دور ہوچکے ہیں۔ ہم حضرت عیسیٰ پر ایمان نہ لائیں تو ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ ہالینڈ کی فریڈم پارٹی کے سربراہ گیرٹ ورلڈنے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی شان میں گستاخی کے لئے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکھ کر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے۔ مگر افسوس ابھی تک کسی مسلمان ملک کی طرف سے اس کے خلاف سفارتی سطح پر کوئی عملی اقدام نہیں ہوا۔

جوکہ ہمارے ایمان کی کمزوری کاہے۔ہم مسلمان اس لئے ہیں کہ آخری نبی پر ایمان لاتے اور ان کی شریعت پر عمل کرتے ہیں، اگر ان کی ناموس پر کوئی حملہ آور ہو اور ہم خاموش رہیں تو ہمیں اپنے ایمان بارے سوچنا چاہیے۔ ہم ہزاروں عزتیں اور جانیں ، رسول اللہ کی حرمت پر قربان کردیں گے۔ ہالینڈ کی حکومت اس گستاخی کو روکے ورنہ عالمی حالات اچھے نہیں ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -