تمام مذہبی جماتیں اختلافات بھلاکر عمران خان کا ساتھ دیں،ضیاء المصطفیٰ

تمام مذہبی جماتیں اختلافات بھلاکر عمران خان کا ساتھ دیں،ضیاء المصطفیٰ

  

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم فرنٹ کے چیئرمین پیرضیاء المصطفےٰ نے کہا ہے کہ تمام مذہبی جماعتوں کو تمام تر اختلافات پس پشت ڈال کر عمران خان کا ساتھ دیں بالخصوص تحریک لبیک کے دونوں گروپ اور سنی تمام تنظیمات حکومت کا ساتھ دیں عمران کی تقریر سے مسلم امہ کو کافی اطمینان ہوا ہے۔پیرضیاء نے کہا کہ اس وقت ہم اگر دھرنے اور لانگ مارچ جلسہ وغیرہ کرکے ملک کا امن خطرے میں ڈالیں گے تو خرابی پیدا ہوگی ۔پیر ضیاء نے کہا کہ ناموس رسالت پر آج تک اس طرح کوئی حکومت ٹھوس بیان جاری نہیں کر سکی۔

ہالینڈ کو عمران خان کا دوٹوک اشارہ سے ہالینڈ اور دیگر یورپی ممالک کو خبردار کیا گیا ہے جس پر پاکستان مسلم فرنٹ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی ورکروں سے عید ملن پارٹی پر کیا جس میں پروفیسر ظہیر احمد قادری، قاری ساجد محمود ، صاحبزادہ قمرمحی الدین قمر، حاجی عمر فاروق و دیگر

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -