پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس،صدارت چیئرپرسن یاسمین مہر النساء نے کی

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس،صدارت چیئرپرسن یاسمین مہر النساء نے ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اکیڈمک کمیٹی کے اجلاس میں DAE in Aero I.Tپاکستان ائیرفورس کے اداروں میں پڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔ فنی تعلیمی بورڈ کی اکیڈمک کمیٹی کا اجلاس بورڈ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن فنی تعلیمی بورڈ میڈم یاسمین مہرالنساء نے کی، بورڈ افسران سیکرٹری بورڈ امتیاز نذیر، ڈپٹی سکیرٹری محمد سلیمان، ریسرچ آفیسر انجینئرمحمد شہزاد، کمیٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات چیئرمین میکینکل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی ، لاہور، پروفیسر ڈاکٹر طائر اظہر چیئرمین الیکٹریکلانجینئرنگ ڈیپارٹمنت، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس چیئرمین آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوان حمیدیو ای ٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین آرکیٹکچر یونیورسٹی فیصل آباد، ڈاکٹر رفاقت علی ڈائریکٹر IERپنجاب یونیورسٹی لاہور، محمد افضل سیکشن آفیسر انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ، جبکہ گروپ کیپٹن خالد محمود، گروپ کیپٹن ظفر السلام گروپ کیپٹن افتخار احمد نے پاکستان ائیرفورس کی نمائندگی کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -