وزارت اطلاعات و نشریات اور یوسی پی کے اشتراک سے ٹریننگ کورس اختتام پذیر

وزارت اطلاعات و نشریات اور یوسی پی کے اشتراک سے ٹریننگ کورس اختتام پذیر

  

لاہور(پ ر)وزارت اطلاعات و نشریات اور یوسی پی کے اشتراک سے چار روزہ پروفیشنل فیکلٹی ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سکول آف میڈیااینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز میں منعقد ہوئی ۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصدامن عامہ کا فروغ ،شدت پسندی کا انسداد ،متشدد رجحانات کی حوصلہ شکنی کرنا اورمتعلقہ اداروں کے حکام کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پروریکٹر ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے ٹریننگ پروگرام کے یوسی پی میں انعقاد پر وزارت اطلاعات و نشریات کے اقدامات کو سراہا،ڈین میڈیا سکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے کہا کہ تربیتی پروگرام سے کورس کے شرکا کے ریسرچ ورک، علم، صلاحیتوں اور مہارت میں اضافہ ہوگا اور طلبا وطالبات اپنے اساتذہ کی مہارت سے استفادہ ہ کریں گے۔ اس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کے بعدکورس 2019سے ملک بھر کی یونیورسٹیز کے میڈیا کے شعبوں میں متعارف کروایا جائے گا ۔پاکستان پیس کلیکٹیو کے ایکٹنگ چیف ایگزیکٹیوآفیسر شبیر انور نے یوسی پی کے پروریکٹر ڈاکٹرظفراللہ،ڈین میڈیا سکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ، ٹرینرزاور شرکا کاشکریہ اداکیا۔

تقریب کے اختتام پر پروریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر اللہ،ڈاکٹرمغیث الدین شیخ اور شبیر انور نے کورس کے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -