گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف کانفرنس دشمنوں کی موت ثابت ہوگی،شفاعت رسول

گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف کانفرنس دشمنوں کی موت ثابت ہوگی،شفاعت رسول

  

لاہور(پ ر)جمعیت علماء پاکستان (نیازی )کے مرکزی سینئر نائب صدرعلامہ شفاعت رسول نوری نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف ہونے والی ملک گیر کانفرنس اسلام دشمنوں کی موت ثابت ہوگی۔ کانفرنس میں اسلام اورمغرب کے درمیان جنگ کی سازش کوبے نقاب کیاجائے گا۔ وہ کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ناپاک خاکے بنانے والے مذاہب کولڑاکرعالمی امن کوتباہ کرناچاہتے ہیں اورہم یہ گھناؤنی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ مرکزبلال عزیزگارڈن میں ہونے والی کانفرنس میں چاروں صوبوں اورآزادکشمیر سے علماء ومشائخ اوردیگرامنپسندرہنماشرکت کریں گے جن میں علامہ سیدحامدسعیدکاظمی ، پیرامین الحسنات شاہ، میاں جلیل شرقپوری،لیاقت بلوچ، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی ،کامل علی آغا، پیراعجازہاشمی ، پیرخالدسلطان، سید مصطفی اشرف، سیدمحفوظ مشہدی، پیرعثمان نوری، مفتی طاہرتبسم، پروفیسرفاروق احمدسعیدی، محمدحسین آزاداور مولاناامداداللہ شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -