ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ باعث تشویش ہے، نصیر احمد

ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ باعث تشویش ہے، نصیر احمد

  

لاہور(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہو ر کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ ، غلام شیخ کھوکھر، اللہ رکھا بھٹی، ملک عباس ، ارشد بھولا نے اپنے مشترکہ بیان میں ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہو شربا اضاے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن اور الیکشن جتنے کے بعد عوام سے وعدہ کیا تھا کہ مہنگائی کی شرح کو کم کی جائے گا لیکن اقتدار میں آتے ہی تحریک انصاف نے عوام پر مہنگائی کی صورت میں معاشی خود کش حملہ کیا ہے۔ بجلی، گیس، ایل پی جی، کھاد اور کھانے پینے کی اشیاء میں قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

جس کی وجہ سے ضروریات زندگی کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے سابق حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیو جہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اب حکومت کی جانب سے مہنگائی کرنے پر عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے 100 دن میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ پٹرول کی قیمت 40 روپے میں فی لیٹر اور بجلی 4 روپے فی یونٹ فراہم کی جائی گی لیکن حکومت نے پہلے 10 دن میں ہی عوام پر مہنگائی کا بوجھ لا دیا ہے۔ انہوں نے رکشہ یونین کے مطالبات کی بھی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں ضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے کارکن رکشہ یونیز کے ساتھ ملکر مظاہر ے کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -