کسی بھی مذہب کی توہین سب سے بڑی دہشتگردی ہے اعجاز ہاشمی

کسی بھی مذہب کی توہین سب سے بڑی دہشتگردی ہے اعجاز ہاشمی

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت جان بوجھ کر کی جاتی ہے تاکہ مسلمانوں میں اشتعال پیدا کیا جاسکے اور جب کوئی عاشق رسول اپنا فریضہ اد اکرتا ہے تو انتہاپسندی کا الزام عائد کردیا جاتا ہے۔حالانکہ کسی بھی مذہب کی توہین سب سے بڑی دہشت گردی اور انتہا پسندی ہے۔ جو یورپ مسلسل کرتا چلا آرہا ہے۔ تاکہ عالمی سطح پر کہا جاسکے کہ اسلام انتہاپسندی کو فروغ دیتا ہے۔ مگر ابھی تک عالمی ادارے اور حتیٰ کہ کلیسائی قیادت بھی خاموش نظر آرہی ہے، ہالینڈ اگر ہمارے نبی کی حرمت کا خیال نہیں کرتا تو مسلم حکمرانوں اس کا سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کریں۔

، کیونکہ ہمارے ایمان پر حملہ کیا جائے گا تو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہمارے ایمان کی بنیاداللہ تعالیٰ کی توحید اور حضرت محمد مصطفی کی نبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہارپیر اعجاز ہاشمی نے میڈیا ٹیم سے گفتگو میں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -