لاہور چیمبر الیکشن‘ پیاف فاؤنڈر ز الائنس کے امیدواروں کا اعلان

لاہور چیمبر الیکشن‘ پیاف فاؤنڈر ز الائنس کے امیدواروں کا اعلان

  

لاہور(پ ر)پیاف فاؤنڈر ز الائنس لاہور چیمبر الیکشن کے لیے اپنے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب بروزجمعرات مقامی ہوٹل میں پر وقار انداز میں منعقد کی گئی اور اس موقع پر پیاف فاؤنڈرز نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق کارپوریٹ کلاس امیدوار ان ڈاکٹر محمد ارشد، وقار احمد، نوید اللہ خان، الماس حیدر، خالد عثمان، خواجہ شہزاد ناصر،عاقب آصف جبکہ ایسوسی ایٹ کلا س امیدواران میں عرفان اقبال شیخ، حارث عتیق، چوہدری شہزاد اسلم، میاں زاہد جاوید، عاطف اکرام ، نسیم الغنی، محمد ارشد خان اور رانا نثار احمد شامل ہیں جبکہ خواتین کی نشست کے لئے آسہ سیال بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں الائنس کے چیئرمین چیئرمین میاں محمد اشرف، الائنس سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید سیئنر نائب صدر خواجہ خاور رشید نائب صدر ذیشان خلیل، چیمبر کے سابق صدور میاں مصباح الرحمن، میاں شفقت علی سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک ۔ محمد علی میاں ۔ ظفر اقبال چوہدری ۔فاروق افتخار،سہیل لا شاری ۔ شیخ آصف، محسن رضا بخاری، عرفان قیصر شیخ ،طارق حمید، عبدالباسط پیاف کے نو منتخب چیئرمین میاں نعمان کبیر، ناصر حمید خان، جاوید اقبال صدیقی سابق چیئرمین عرفان اقبال شیخ تنویر احمد صوفی شاہزیب اکرم لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران ،انجمن تاجران ۔ قومی تاجر اتحاد ۔ مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز لاہور ٹاؤن شب انڈسٹریز ایسوسی ایشن ۔ فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن ۔ کاہنا کاچھا انڈسٹریل ایسوسی ایشن ، سندر انڈسٹریل ایسوسی ایشن اور کتار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے الائنس امیدواروں کو اپنی حمایت کا عملی ثبوت فراہم کیا ۔

مزید :

کامرس -