ایک سال کے دوران 10ارب 74کروڑ ڈالر کے قرضے لئے گئے ، وزارت خزانہ

ایک سال کے دوران 10ارب 74کروڑ ڈالر کے قرضے لئے گئے ، وزارت خزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(یواین پی)گزشتہ حکومت نے پرانا قرض اتارنے کے لئے نئے قرض کا سہارا لیا، وزارت خزانہ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران 10 ارب 74 کروڑ ڈالر کے نئے قرضے لئے گئے۔گذشتہ 2 مالی سالوں کے دوران بیرونی قرضے لینے کی انتہا کردی گئی، وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2017 اور 2018 میں 22 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا، گذشتہ حکومت نے مالی سال 2018 میں 10 ارب 74 کروڑ ڈالر لیا۔ بیرون ممالک کے بینکوں سے 4 ارب 14 کروڑ ڈالر، چینی بینکوں سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر، غیرملکی مالیاتی اداروں سے 3 ارب 83 کروڑ ڈالر اور 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کیے گئے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق جس ملک میں تجارتی اور مالیاتی خسارہ بلند ترین سطح پر ہو اور بیرونی ادائیگیاں مسلسل بڑھ رہی ہوں وہاں پرانا قرض اتارنے کے لئے نئے قرض کا سہارا تو لینا ہی پڑتا ہے، ایسے حالات میں حکومت کو خسارے کو کم کرنے اور اخراجات میں کمی کے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -