کمپنیاں مالکان کے بارے میں تمام معلومات دستیاب رکھیں‘ ایس ای سی پی

کمپنیاں مالکان کے بارے میں تمام معلومات دستیاب رکھیں‘ ایس ای سی پی

  

اسلام آباد پی پی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمپنی کے حقیقی اور اصل مالک جو کہ ایک طبعی شخص یا اشخاص ہوں، کے بارے میں درست اور مکمل معلومات حقیقی ملکیت کے رجسٹر میں دستیاب رکھیں اور طلب کرنے پر ایس ای سی پی یا کسی بھی مجاز اتھارٹی کو بروقت فراہم کریں۔ اس سلسلہ میں ایس ای سی پی نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں حقیقی ملکیت کے رجسٹر کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ کمپنیز ایکٹ 2017ء کی دفعہ 453 کے تحت کمپنیوں کے ہر ایک افسر کیلئے ضروری ہے کہ وہ کمپنی کے معاملات میں کسی بھی قسم کے فراڈ، دھوکہ دہی اور کسی بھی قسم کی منی لانڈرنگ کی روک تھام کی کوشش کرے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایک خود مختار بین الاقوامی ادارہ ہے جس نے دنیا بھر میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے اقدامات کے حوالہ سے معیارات تجویز کر رکھے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے سفارش کردہ اقدامات منی لانڈرنگ یا دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لئے کسی بھی قانونی شخض (قانوی کاروباری ادارہ) کے استعمال کی ممانعت کرتے ہیں۔

اور کمپنیوں کیلئے لازمی ہے کہ ان کے پاس کمپنی کے حقیقی مالک جو کمپنی کو قانونی طور کنٹرول کرتا ہو کے بارے میں درست اور تازہ ترین معلومات ہوں اور جیسے کہ مجوزہ اٹھارٹیاں، حکام ضرورت پڑنے پر بروقت رابطہ کر سکیں۔

مزید :

کامرس -