چین، انفراسٹرکچر کی550 بلین ڈالر کے 152 منصوبوں پر کام جاری

چین، انفراسٹرکچر کی550 بلین ڈالر کے 152 منصوبوں پر کام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(یواین پی)چین نے ملک کے مغربی خطے میں انفراسٹرکچر کی152 منصوبوں کی منظوری دی ہے جن پر مجموعی طور3.75 ٹریلین یوان(549.39 بلین ڈالر) لاگت آئے گی۔ چین 2012 سے مغربی خطے کو ترقی دینے کے لئے بالخصوص ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمشن کے شعبہ ویسٹرن ڈیویلپمنٹ کے سربراہ زیاؤ ویمنگ کے مطابق علاقے کی ترقی ،ملازمتیں پیدا کرنے اور غربت میں کمی کے لانے کے منصوبے کے تحت ویسٹرن چائنا میں 52 بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی100 منصوبی2023 تک مکمل کر لئے جائیں گے۔


ان منصوبوں میں 12 نئے ائرپورٹس شامل ہیں جن کی تعمیر پر 162.4 بلین یوان لاگت آئین گی جبکہ باقی منصوبوں میں ریلوے اور روڈ پراجیکٹس ہیں۔انھوں نے بتایا کہ 2023 تک چین کے مغربی خطے میں 8,751 کلو میٹر نئی شاہراہیں،3,219 کلو میٹر نئی ریلوے لائینز اور187 گیگا واٹس بجلی کی نئی جنریشن مہیا ہو جائے گی۔ چین کے مغربی علاقوں میں تبت،سنکیانگ اور انر منگولیا شامل ہیں جبکہ جنوب مغرب میں سطوان اور یوننان کے زرعی علاقے شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -