امریکی تجارتی خسارے میں اضافہ

امریکی تجارتی خسارے میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی)امریکی وزارت تجارت نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ جولائی میں تجارتی خسارے میں6.3 فیصد کا اضافہ د یکھنے میں آیا جو گزشتہ پانچ مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔دوسری طرف امریکی دانشوروں نے امریکی حکومت سے اپیل کی کہ چینی معیشت کی صورتحال کا صحیح اندازہ لگایا جائے تاکہ غلط فیصلے سے بچاجا سکے۔ امریکی صدر کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ چین کے خلاف تجارتی جنگ کو جاری رکھا جائے تاکہ چین کی حکومت کو شکست ماننے پر مجبور کیا جا ئے۔
مضمون میں کہا گیا کہ چینی معیشت کی صورتحال کے بارے میں امریکی حکومت کا اندازہ غلط اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔اصل میں چینی معیشت کمزور ہونے کی بجائے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے۔لارڈی نے اپنے مضمون میں مزید کہا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی صورتحال کا صحیح اندازہ لگانا لازمی ہے۔ امریکی حکومت کو غلط اندازے ترک کرکے چین کے ساتھ تجارتی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید :

کامرس -