خام تیل کے نرخوں میں معمولی اضافہ

خام تیل کے نرخوں میں معمولی اضافہ

  

نیویارک(یواین پی)عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں معمولی اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا میں خام تیل کے ذخیرہ میں کمی آنا اور ایران اور وینزویلا سے تیل کی سپلائی میں تعطل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگا پور مرکنٹائل میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت امریکی کروڈ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے کے بعد سودے 14 سینٹ بڑھ کر 69.65 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ برنٹ لندن کروڈ کے اکتوبر کے لیے سودے 7سینٹ اضافے کے ساتھ 77.21 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید :

کامرس -