اوبر پچ نے اسٹارٹ اپس کے فروغ میں مزید مواقعوں کا اعلان کردیا

اوبر پچ نے اسٹارٹ اپس کے فروغ میں مزید مواقعوں کا اعلان کردیا

  

لاہور(پ ر)عالمی سمارٹ فون ایپ اوبر نے UberPITCH 2018 کی لانچ کا اعلان کر دیا ۔ اوبرایپ بلاروکاوٹ رائیڈرز کا ڈرائیوروں سے رابطہ قائم کرتی ہے ۔ ملک بھر میں ہونے والے اس مقابلے میں سب بہترین آئیڈیا کا انتخاب کیا جائے گا۔یہ اعلان اوبر مینجمنٹ، مختلف صنعت کاروں اور انٹرپرینور رہنماؤں کی ایک تقریب میں کیاگیا تھا۔Ignite کے تعاون اور نیشنل انکیوبیشن سینٹرکی شراکت سے ، اوبرپچ کے اسٹارٹ اپس کو تجربہ کار ماہرین منتخب کریں گے ۔ مقابلہ کے دوران ان کے خیالات کو سرمایہ کار اور ماہرین جانچیں گے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے اوبر کے مشرقی وسطی اور افریقہ کے علاقائی جنرل منیجر، نے کہا کہ" UberPITCH نوجوان اسٹارٹ اپس کو سپورٹ فراہم کرنے کے ہمارے طریقے کار کا حصہ ہے ایک مستحکم اسٹارٹ اپ ماحول مستقبل کے حکمران نوجوانوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

اوبر جو کہ خود ایک اسٹارٹ اپ ہے ، دنیا بھر میں نوجوان انٹرپرینورز کے ساتھ اپنی عالمی مہارت اور وسائل کا اشتراک کرنا چاہتا ہے تاکہ ایک مثبت فرق پڑ سکے ۔ ''

پاکستان میں ڈیجیٹل انٹرپرینیوریل ایکو سسٹم کے وائٹ پیپر کے مطابق، اگر اس موجودہ رفتار میں ترقی جاری رہتی ہے، تو ڈیجیٹل انٹرپرینیوریل ایکو سسٹم کا 2025 تک خود کار طریقے سے پائیدار ہونے کا امکان ہے۔کئی بنیادی عوامل اس بیس لائن کی حمایت کریں گے جس میں : عالمی ڈیجیٹل انٹر پرینیورشپ کا ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی بنیادی خدمات کے لیے دور دراز علاقوں میں صحت کی سروسز میں بہتری پر زور ، کم قیمت اسمارٹ فونز کی دستیابی، اور بڑے شہروں میں انٹرپرینیورز کے لئے سپورٹ نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے رجحان شامل ہیں۔ملکوں کو عام طور پر پائیدار انٹرپرینیوریل ایکو سسٹم کے لیے پا نچ سے دس سال درکار ہوتے ہیں۔ 2012 سے اس سمت میں پہلے مرحلے کے بعد، پاکستان 2020 تک ضروری اقدام کو جاری رکھتے ہوئے پائیدار ایکوسسٹم بنا سکتا ہے۔

لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل مینیجر ، اوبر پاکستان، صفی شاہ نے کہا کہ '' اگر اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم ترقی کا سفر جاری رہے گا تو پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے اور اوبر اس میشن میں اپنے UberPITCH جیسے پروگراموں کے ساتھ اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔"

مزید :

کامرس -