راولپنڈی میں مگس بانی کامفت تربیتی کورس 03ستمبر سے شروع ہو گا

راولپنڈی میں مگس بانی کامفت تربیتی کورس 03ستمبر سے شروع ہو گا

  

راولپنڈی(اے پی پی ) مگس بانی کے کاروبار سے منسلک افراد اور نیا کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کی تربیت کے سلسلہ میں شعبہ مگس بانی و حشراتِ اثمار راولپنڈی کے زیرِ اہتمام شہد کی مکھیاں پالنے کا 05 روزہ تربیتی کورس 03 ستمبر سے شروع ہو گا ۔کورس 07

ستمبر تک جاری رہے گا۔ کورس کی بدولت مگس بانی سے منسلک افراد اپنے کاروبار کو سا ئنسی بنیادوں پر استوار کر سکیں گے ۔ انٹامالوجسٹ آصف رزاق نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسان اور کم آمدنی والے افراد مگس بانی کا پیشہ اختیار کر کے اپنے معاشی حالات بہتر کر سکتے ہیں۔ اس کورس کے لئے تعلیم و عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ کورس میں شرکت کرنے کے خواہش مند خواتین و حضرات شعبہ مگس بانی و حشرات اثمار کے دفتر ایگریکلچر کمپلیکس بالمقا بل ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی میں یا فون پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -